بھوپال:13؍اپریل:(پریس ریلیز)کہانی پاٹھ( سلسلہ کہانی کا – 5 ) کا پروگرام بتاریخ – 14 اپریل 2026بروز – منگل شام 5بجے بمقام – ہندی بھون کے مہا دیوی ورما ہال میں منعقد کیا جا رہا ہے -جس کی صدارت اردو ادب کے سینئر افسانہ نگار اور شاعر اقبال مسعود فرمائیں گے اور مہمان خصوصی ہوں گے معروف ادیب ششانک سنگھ آدرش – ہندی ساہتیہ اکادمی دہلی کی ممبر اور معروف کہانی کارڈاکٹر ارمیلا شریش ، مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر اور مشہورو معروف شاعرہ ،افسانہ نگار ڈاکٹر نصرت مہدی ، سینئر افسانہ نگار ڈاکٹرشکیل خان اپنی کہانیاں اور افسانے سنائیں گے – نظامت کے فرائض انجام دیں گے محمود ملک اور استقبالیہ کلمات پیش کریں گے مظفر اقبال صدیقی –
سبھی ادب نواز دوستوں سے گزارش ہے کہ پروگرام میں شریک ہوکراسے کامیاب بنائیں -ہم آپ کے منتظر رہیں گے-









