شارجہ، 3 اکتوبر (یو این آئی) سوبھنا موستاری (36)، شتی رانی (29) کی جدجہد سے پراننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے جمعرات کو خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔120 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے ساسکیا ہارلے (آٹھ) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان کیتھرین برائس (11) اور ایلسا لسٹر (11) رن بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ اسکاٹ لینڈ بنگلہ دیشی گیند بازوں کے سامنے مسلسل وکٹیں کھوتا رہا۔ سارہ برائس کے علاوہ ان کا کوئی بھی بلے باز پچ پر نہ ٹھہر سکا۔ سارہ برائس نے 52 گیندوں میں (49 ناٹ آوٹ) رنز کی جدوجہد سے پراننگ کھیلی۔ پریاناز چٹرجی (5)، ڈارسی کارٹر (2)، لورنا جیک (9) اور کیتھرین فریزر (2) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ابتہا مقصود (2) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 103 رن ہی بنا سکی اور 16 رنز سے میچ ہار گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے ریتو مونی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ معروف اختر، ناہیدہ اختر، فہیمہ خاتون اور رابعہ خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ساسکیا ہورلے کی خطرناک گیندبازی (13 رن پر تین وکٹ) کی بدولت بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 119 رنزپر روک دیاتھا۔آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی اوپنرز شتی رانی اور مرشدہ خاتون نے پہلے وکٹ کے لیے 26 رنز جوڑے۔ کیتھرین برائس نے مرشدہ خاتون کو فریزر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اسکاٹ لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد فریزر نے ساتھی رانی (28) کو ہارلے کے ہاتھوں کیچ کروا کر بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا دیا۔ سوبھنا موستاری نے سب سے زیادہ 36 رنز کی اننگ کھیلی۔ ساسکیا ہارلے نے اپنے دو اوورز میں خطرناک گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز پرتین وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کو بڑا اسکور نہیں کرنے دیا۔ ہارلے نے پہلے نگار سلطانہ (18) کو برائس کے ہاتھوں، پھر شورنا اختر (5) کو چٹرجی کے ہاتھوں اور ریتو مونی (5) کو برائس کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ کراکر بنگلہ دیش کو 119 رنز کے اسکور تک محدود کردیا۔ اسکاٹ لینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لیے 120 رنز بنانے ہوں گے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ساسکیا ہورلے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کیتھرین برائس، اولیویا بیل اور کیتھرین فریزر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔