لیڈز، 22 ستمبر (یو این آئی) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 68 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ہفتے کے روز ہیڈنگلے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 271 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھی شروعات نہیں کر سکی اور 65 کے اسکور تک پانچ وکٹ گنوا بیٹھی۔ فل سالٹ (12)، ول جیکس (0) کپتان ہیری بروک (4)، بینڈکٹ (32) اور لیام لیونگسٹن (0) پر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ نے سب سے زیادہ (49) رن کی اننگ کھیلی۔ جیکب بیتھل (25)، بریڈن کارس (26)، عادل رشید (27) اور اولی اسٹون (1) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ میتھیو پوٹس (7) ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیائی گیند بازوں نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 40.2 اوورز میں 202 رنز تک محدود کر دیا اور میچ 68 رنز سے جیت لیا۔ یہ ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی لگاتار 14ویں جیت ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم نے مسلسل دوسری مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سے قبل سال 2003 میں آسٹریلیا نے لگاتار 21 ون ڈے میچ جیتے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شاندار بلے بازی کرنے والے ایلکس کیری (74) رنز بنا کر مین آف دی میچ منتخب ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل اور ایرون ہارڈی نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ایک موقع پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں جب اسکور 89 تھا۔ ٹریوس ہیڈ (29) ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں بریڈن کارس نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد دوسرے اوپنر میتھیو شارٹ بھی (29) رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسٹیو اسمتھ (چار)، مارنس لیبوشگن (19) اور گلین میکسویل (سات) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایلکس کیری نے 74 رنز کی اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔
کپتان مچل مارش نے 59 گیندوں میں تین چھکے اور چھ چوکے لگا کر (60) رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے دو بلے بازوں کے علاوہ باقی ٹیم انگلینڈ کے گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آئی۔انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ میتھیو پوٹس، عادل رشید اور جیکب بیتھل نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔