کرن پہل نے خواتین کی 400 میٹر ریپچیج میں جگہ بنائی

0
7

پیرس، 5 اگست (یو این آئی) ہندوستانی اسپرنٹر کرن پہل نے پیرس اولمپکس میں پیر کو خواتین کے 400 میٹر مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں ہیٹ 5 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریپیچیج میں جگہ حاصل کر لی ہے۔آج اسٹیڈ ڈی فرانس میں کرن 52.51 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ اپنی ہیٹ میں ساتویں اور مجموعی طور پر 39 ویں نمبر پر رہیں۔ اگرچہ کرن پہل آج سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکیں لیکن کل ریپیچج راؤنڈ میں انہیں ایک اور موقع ملے گا۔ خواتین کا 400 میٹر ریپچیج راؤنڈ منگل کو ہوگا۔