موہالی، 12 جنوری (یو این آئی) پہلے ٹی 20 میچ میں ہندوستان کی جیت کے ہیرو رہے آل راؤنڈر شیوم دوبے نے کہا کہ میں نے مہندر سنگھ دھونی (ماہی بھائی) سے میچ ختم کرنے کے بارے میں سیکھا ہے۔پلیئر آف دی میچ دوبے نے کہا کہ میں کافی عرصے سے موقع کا انتظار کر رہا تھا۔ میں خود کو تیار کر رہا تھا، جس سے جب بھی موقع ملے تو میں اچھی کارکردگی کا مظاہ کر سکوں۔ جب میں بیٹنگ کرنے آیا تو میں نے وہی کیا جو میں نے ماہی بھائی (ایم ایس دھونی) سے میچ ختم کرنے کے بارے میں سیکھا تھا۔بیٹنگ میں تبدیلی کے بارے میں، دوبے نے کہا ’’میں ماہی بھائی سے مسلسل بات کرتا ہوں۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ وہ مجھے بتاتے ہیں کہ مختلف حالات کا سامنا کیسے کرنا ہے۔ انہوں نے مجھے دو سے تین مشورے دیے اور میری بیٹنگ کی درجہ بندی کی۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ میری بیٹنگ کو ریٹنگ دے رہے ہیں تو میں اچھی کارکردگی جاری رکھوں گا۔ اس کی وجہ سے میری خود اعتمادی بہت بڑھ گئی ہے۔