شعیب ملک کی آل راونڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی

0
8

برمنگھم، 08 جولائی (یواین آئی) پاکستان نے شعیب ملک اور سعید اجمل کی شاندار کارکردگی کی بدولت ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں انگلینڈ کو79 رن سے شکست دے کر مسلسل چوتھی درج کی۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ چیمپئنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی دعوت پر پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے،صہیب مقصود نے 64 اور شعیب ملک نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 195رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے صہیب مقصود نے 64 اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ مصباح الحق نے 23 اور عبدالرزاق نے 20 رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 117رنز بنا سکی اور پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان چیمپئنز کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا، ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی جو 18 جولائی تک جاری رہے گی، جب کہ پاکستان چیمپئنز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے، وہ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کو بھی شکست دے چکا ہے۔