پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہندوستانی دستے نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

0
12

نئی دہلی، 04 جولائی (یو این آئی) پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے جانے والی ٹیم کے عہدیداروں، کھلاڑیوں اور مرکزی وزیر کھیل منسکھ مانڈویہ نے آج وزیر اعظم کی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہندوستانی اولمپک دستے کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑی اپنا بہترین کارکردگی پیش کریں گے ۔