فائنل میں پہنچنے کے لیے ہم شکست کو بھول کر اگلے میچ پر توجہ مرکوز کریں گے: کمنز

0
11

احمد آباد، 22 مئی (یو این آئی) سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنس نے کہا کہ فائنل میں پہنچنے کے لیے ہمیں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف پہلے کوالیفائر میں شکست کو بھول کر اگلے میچ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔میچ کے بعد کمنز نے کہا کہ نئی جگہ جانا ہمارے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ وہاں ایک نئی شروعات کر سکتے ہیں۔ ہم نے اس سیزن میں کچھ اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ہم اس شکست کو بھول کر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمارا دن نہیں تھا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے پاس فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ہے۔
ہمیں اگلے میچ پر توجہ دینی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ “ٹی 20 کرکٹ میں ایسے دن آتے ہیں جب اچھی ٹیم ہونے کے باوجود چیزیں آپ کے کام نہیں آتیں۔ ہمارے کچھ بلے بازوں کو وہ اچھا آغاز نہیں ملا جو ہم چاہتے تھے۔ اس کے بعد ہم بلے سے بھی اچھا نہیں کر سکے۔ کے کے آر نے اچھی گیند بازی کی۔ شروع میں گیند بازوں کو وکٹ سے کچھ مدد ملی جو بعد میں کم ہوگئی۔ لیکن ایسا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ “سنی (سنویر) نے آخری میچ بھی کھیلا تھا۔ ہم دوسری اننگز میں عمران (ملک) کو لانا چاہتے تھے لیکن پھر ہمیں لگا کہ اس وکٹ پر ایک اضافی بلے باز ضروری ہے،۔قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو حیدرآباد کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا ایک اور موقع ہوگا، جب دوسرا کوالیفائر حیدرآباد اور چنئی میں پہلے ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔