نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) ڈی ایس اے پریمیئر لیگ میں ہاپس ایف سی نے یونائیٹڈ ایف سی اور ینگسٹرس نے گڈل ول ٹیم کےخلاف یکطرفہ انداز میں جیت حاصل کی۔ پلیئر آف دی میچ آیوش بشٹ اور الائیڈ رامتھنگا کے دو دو گولوں کی مدد سے ہاپس ایف سی نے یونائیٹڈ ایف سی کو 5-0 سے شکست دی۔ہاپس نے شروع سے ہی کھیل کو کنٹرول کیا اور جارحانہ حملے کیے، جس سے حریف ٹیم دفاعی انداز میں کھیلنے پر مجبور ہوگئی ۔ لیکن پہلے گول کے لیے 27ویں منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ رامتھنگا نے جیت کا کھاتہ کھولا۔ رامتھنگا اور بشٹ نے دو دو گول کئے۔ اومکار نے گول کیا۔ ہاپس کی فرنٹ لائن کم از کم نصف درجن آسان مواقع پر ناکام ہوگئی ورنہ جیت اور بھی بڑی ہوتی۔ایک اور میچ میں ینگسٹرس نے بھوپیندر سنگھ (2)، ستویر، سچن اور راگھو کے گول سے گڈ ول کو 5-1 سے شکست دی۔