بنکاک، 17 مئی (یو این آئی) ہندوستانی شٹلرز چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رینکیریڈی کی ٹاپ سیڈ ڈبلز جوڑی نے جمعہ کو تھائی لینڈ اوپن 2024 کے راؤنڈ آف ایٹ میں ملائیشیا کے جنیدی عارف اور رائے کنگ کی جوڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ آج یہاں کھیلے گئے اس سپر 500 ٹورنامنٹ میں ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے ملائیشیا کی جوڑی کو 38 منٹ تک چلے میچ میں 21-7، 21-14 سے شکست دی۔ چراغ-ساتوک جوڑی نے مضبوط شروعات کی اور ملائیشیا کی جوڑی پر دباؤ برقرار رکھا۔ 5-3 کے اسکور کے بعد ہندوستانی جوڑی نے لگاتار پوائنٹس حاصل کرکے اپنی برتری کو 11-3 تک بڑھا دیا۔ اس کے بعد ملائیشیا کی جوڑی نے واپسی کی کوشش کی لیکن چراغ-ساتوک کی جوڑی نے پہلا گیم 21-7 سے جیت لیا۔ دوسرے گیم میں ملائیشین جوڑی کے ساتھ سخت مقابلہ ہوا لیکن پھر بھی ہندوستانی جوڑی ان پر غالب رہی۔ اس گیم میں چراغ-ساتوک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنید-رائےکی جوڑی کو 21-14 سے شکست دی۔ ہفتہ کو ہونے والے سیمی فائنل میچ میں ہندوستانی مردوں کے ڈبلز کی ٹاپ جوڑی کا مقابلہ چینی تائپے کے منگ چی لو اور تانگ کائی وی سے ہوگا۔خواتین کے ڈبلز میں اشونی پونپا اور تنیشا کرسٹو بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔تنیشا کرسٹو اور اشونی پونپا کی جوڑی، جنہوں نے پیرس 2024 اولمپکس میں جگہ حاصل کی ہے۔








