چٹاگانگ، 02 اپریل (یو این آئی) فیملی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے سری لنکا کے بلے باز دنیش چنڈیمل کو ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن گھر لوٹنا پڑا۔چنڈیمل میچ کے تیسرے دن آؤٹ ہوگئے تھے۔ ایسے میں سری لنکن ٹیم ان کی جگہ متبادل فیلڈر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ چنڈیمل نے پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کی تھی اور دوسری اننگز میں نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔سری لنکا کرکٹ نے اپنے بیان میں کہاکہ “وہ فوری طور پر وطن واپس لوٹیں گے۔
اس مشکل وقت میں سری لنکا کرکٹ، ٹیم کے تمام کھلاڑی اور کھیل کا عملہ چنڈیمل کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کے خاندان کی رازداری کا احترام کریں۔آج میچ کے چوتھے دن سری لنکا نے سات وکٹوں پر 157 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی ہے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر سری لنکا کی مجموعی برتری 510 ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیش کو یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 511 رنز بنانے ہوں گے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم چوتھے دن دوسری اننگز میں 83 رنز پر دو وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہے۔سری لنکا اس وقت دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔