لکھنؤ سپر جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 28 رنز سے ہرایا

0
10

بنگلورو، 2 اپریل (یو این آئی) کوئنٹن ڈی کاک کی 81 رنز کی نصف سنچری اور اس کے بعد مینک یادو کے 14 رن پر تین وکٹ کی شاندار گیند بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 15ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 28 رنز سے شکست دے دی۔ تین میچوں میں لکھنؤ کی یہ دوسری جیت ہے۔رائل چیلنجرز بنگلور کی وراٹ کوہلی اور فاف ڈو پلیسس کی سلامی جوڑی نے پہلے وکٹ لے کر 40 رنز جوڑتے ہوئے ٹیم کے لیے اچھی شروعات کی۔ لیکن پانچویں اوور میں پہلے وراٹ کوہلی اور پھر فاف ڈو پلیسس کا وکٹ گرنے سے بنگلورو کی اننگز لڑکھڑاگئی۔ ویرات نے 16 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ ڈو پلیسس نے 13 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ رجت پاٹیدار نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ کیمرون گرین 9، انوج راوت گیارہ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مہیپال لومرور نےٹیم کے لئے 13 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ دنیش کارتک چار اور محمد سراج 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لکھنؤ کے گیند بازوں نے بنگلور کی ٹیم کو 19.4 اوورز میں 153 رنزپر سمیٹ دیا۔لکھنؤ کی جانب سے مینک یادو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نوین الحق کو دو وکٹ ملے۔ منیمارن سدھارتھ، یش ٹھاکر اور مارکس اسٹونیس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل لکھنؤ سپر جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا تھا۔آج یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ کی کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان کے ایل راہل نے کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے۔
چھٹے اوور میں میکسویل نے ڈاگر کے ہاتھوں راہل کو کیچ آؤٹ کرایا۔ راہل نے 14 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ وہیں کوئنٹن ڈی کاک نے 56 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 81 رنز کی اننگ کھیلی۔ نویں اوور میں سراج نے دیودت پڈیکل کو چھ رنز پر آؤٹ کر دیا۔ مارکس اسٹونیس نے 15 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 24 رنز کی اننگ کھیلی۔ آیوش بدونی اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ نکولس پوران نے آخری اوورز میں شاندار بلے بازی کی اور 21 گیندوں پر ایک چوکا اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔ لکھنؤ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔بنگلورو کی جانب سے گلین میکسویل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ریس ٹوپلی، یش دیال اور محمد سراج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔