محبتوں کی حسیں داستان ہے اردو
میرا وقار میری آن بان ہے اردو
(شرفؔ نانپاروی)
ٹونک:۹؍نومبر ۲۰۲۶ ء بروز پیر کی رات عالمی یوم اردو کے موقع پر مرادؔاکیڈمی، بزمِ واصفؔو راجستھان کیلٹ آرٹ فائونڈیشن،ٹونک کے باہمی اشتراک وتعاون سے سینٹ تھامس اسکول، رجبن ٹونک میں مشاعرہ منعقدہوا۔
مشاعرے کی صدارت شوق احسنی نے کی۔ مہمان خصوصی دہلی کے مشہور شاعر شرفؔ نانپاروی، دیگرمعزز مہمانوں میں قاضی سیدطاہرالاسلام صاحب، سابق چیئرمین سلیم الدین خان اور اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ پی جی کالج، جھالاواڑ ڈاکٹر فہیم الدین خان تھے۔
پروگرام کی شروعات تلاوتِ قرآن سے قاری نبیل سیفی نے کی۔اسکے بعد بھی شاعروں و مہمانوں کی گل پوشی اور نشانِ یادگار دے کراستقبال کیاگیا اوراردوشاعری میںخاطرخواہ قربانی دینے کے لئے شرفؔنانپاروی نئی دہلی کا اعزاز کیاگیا۔
پروگرام میںمعاذالدین خان نے نعتِ پاک :
کھلاہے سبھی کے لئے بابِ رحمت
وہاں کوئی رتبے میں ادنیٰ نہ عالی
پیش کرمحفل کوروحانی شروعات کی۔اس کے بعد ڈاکٹر سید بدراحمد نے ڈاکٹر علامہ محمداقبالؔکی شاعری کے مختلف پہلوئوں پرروشنی ڈالی اور اقبالؔ اور قومی یکجہتی پرایک تقریر پیش کی۔
طاہرحسین خان نے ڈاکٹرعلامہ اقبالؔ کی یہ نظم اپنے دلکش ترنم میں پیش کرمحفل میںسبھی سامعین کوجھومنے پرمجبورکردیا۔
’توشاہین ہے پرواز کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اوربھی ہیں‘
پروگرام کی نظامت راجستھان اردواکادمی کے سابق چیئرمین پروفیسر حسین رضا خان نے شاندارڈھنگ سے کی۔مشاعرے میں مندرجہ ذیل شاعروں کے کلام کوخوب داد ملی :
جھوٹ بولے گا تو بن جائے گا لیڈرایک دن
سچ کہے گا توتیری بات کی قیمت کیاہے ؟
(مقصود عماد)
اے مسیحا بتاتو کیا لایا
دردِدل کی کوئی دوا لایا
(نبیل سیفی)
میرے اپنے غم بھی تو کم نہیںہیں،میںکس کو دوں گاروشنی
میں چراغ،وہ بھی بجھا ہوا، یہ نہیں کہ بدرِمنیرہوں
(اذہان شاہ خان)
یہ جولہجہ ہے تیرانرم محبت والا
کیاتجھ کو بھی ہے کوئی کام ضرورت والا
(شہریاربیگ)
لیے رکھنا جگنوہتھیلی میں تم
اندھیرے آبھی سکتے ہیں اب گھر میں
(سراجؔ ٹونکی)
اب بکھرنے کو ہے شیرازۂ امت اے ندیمؔ
کارواں دیکھ رہا ہوں میںقیادت کے بغیر
(ڈاکٹرندیم سیفی)
ایک تتلی کادل دُکھایا تھا،اب ترستے ہیںہم بہاروں کو
ڈوبنا اس کا تھا لازم، جوتکتا رہتاتھا کناروں کو
(شرفؔنانپاروی ،دہلی)
مجھے پھولوںکاگلدستہ دینے والے
تیرے دامن میں دھبے ہیں لہوکے
(سیدعارف شاہ طالبؔ)
آنکھ میں اشک، پیرمیں چھالے ہوںگے
تب جاکے میسردونوالے ہوں گے
(خاموشؔراشدی)
روٹھنے والے کچھ بتاتے تو سہی
کیاکمی رہ گئی منانے میں
(امینؔسیفی)
ایسی تاثیر تو اردو میں ہی پائی ہے انجمؔ
جو دل وجان پہ اثررکھتی ہے جادو بن کر
(ڈاکٹروسیم انجم سیفی)
تیرے جمال کی دیکھی ہوایک جھلک جس نے
پھر اس نگاہ میں کس کا جمال آئے گا
(اعجاز فائزی)
محکمہ درمحکمہ جویوں خوار وزبوں ہیں ہم
نہ رکھتے سریہ در در پر ،اگرایک درپہ سررکھتے ہم
(سہیل پیامیؔ)
بس ایک بارہوجائے دیدار ان کا
خداسے میری یہ رات دن دعاہے
(تاباںؔ فائزی)
جہاںجہاں کسی تہذیب کے قدم پہنچے
وہاںوہاں میری اردو زبان پہنچی ہے
(شوقؔاحسنی)
مشاعرہ رات۳۰:۱ بجے تک بحسن وخوبی چلا۔مشاعرہ سننے والوں میں ظفررضاخان،ڈاکٹرخالداحتشام،ڈاکٹر سعادت رئیس،ریاض رعنا،خورشیدانور، احمدشہزاد دانش،اقبال ہاشمی،منجوبھائی ٹیلر، عبدالخالد،سید انیس علی، شہاب الدین خان،محمدعثمان خان،سید عیان علی، محمدعاطف،مجاہدحسین،عارف محمود، سید شاہدشاہ،محمدارشاد، راحیل علی،غلام سعید خان،حسن خان تالپورہ، سید ذیشان حیدر،سیدظہیرحسن،منظورالحسن،سیداسرارعلی، محمدخالد ،محمدانوار،حاجی محمداجمل،ریاض محمد ،اقبال ذاغؔ ،بسام خان وغیرہ موجود تھے۔
مشاعرے کے آخرمیں مشاعرے کے صدر ومرادؔاکیڈمی کے سرپرست عبدالحفیظ خان شوق ؔاحسنی نے سبھی حاضرین کاشکریہ ادا کیا۔