بھوپال 10نومبر:وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج اجین میں بوہرہ سماج کے مذہبی رہنما سیدنا مفضل سیف الدین صاحب سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو کو سیف الدین صاحب نے دیوالی کے مقدس تہوار کی مبارکباد دی۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران ریاست میں جاری ترقیاتی کاموں، عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں اور سنہستھ 2028 کے انعقاد کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اس موقع پر موجود بوہرہ سماج کے بھائیوں اور بہنوں کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد دی۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوہرہ سماج امن پسند، کاروباری سرگرمیوں میں پیش پیش اور محب وطن سماج ہے۔ ملک کی ترقی میں سماج کا اہم تعاون رہا ہے اور آئندہ بھی یہ تعاون مسلسل برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے جذبے پر یقین رکھنے والا ملک ہے، جو تمام مذاہب اور سماجوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔




