بھوپال:22؍اکتوبر:وزیر کھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے جمعرات کو ٹی ٹی نگر واقع ڈائریکٹوریٹ میں بین الاقوامی اسپورٹس کمپلیکس، بھوپال کے ہینڈ اوور نیز خواتین ہاکی ایشین چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔وزیر مسٹر سارنگ نے ایم پی آر ڈی سی کے افسران کو ہدایت دی کہ کھیل احاطے کے ہینڈ اوور کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ ساتھ ہی واضح کیا کہ تبادلے سے پہلے تعمیراتی کاموں کے معیار، تکنیکی معائروں اور ضروری سہولیات کی مناسب تصدیق کو یقینی بنایا جائے۔وزیر مسٹر سارنگ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کے اسپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کی ضروریات کے مطابق عالمی سطح کی سہولیات دستیاب ہونا ضروری ہے۔ تعمیراتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے، زیر التواء کاموں کو مکمل کرنے اور احاطے کے بہتر نظم و نسق کے لیے تمام متعلقہ افسران باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ میٹنگ میں تعمیراتی کاموں کی صورتحال، تکنیکی تصدیق، بنیادی سہولیات، سامان کی خریداری اور احاطے کے نظم و نسق سے جڑے مختلف موضوعات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔میٹنگ میں کھیل اور نوجوان بہبودکے سکریٹری مسٹر سنجیو سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری مسٹر اجے شریواستو، ڈائریکٹر کھیل اورنوجوان بہبود مسٹر چنچل شیکھر سمیت دیگر سینئر افسران، تعمیراتی ایجنسی کے نمائندے اور متعلقہ افسران موجود رہے۔وزیر مسٹر سارنگ نے کھیل احاطے کے تعمیراتی کاموں اور دستیاب سہولیات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے نیز اس کی رپورٹ کی بنیاد پر خامیوں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔وزیر مسٹر سارنگ نے کہا کہ کسی بھی ساخت کا ہینڈ اوور لینے سے پہلے تکنیکی تصدیق لازمی طور پر کی جائے۔ مرمت کے قابل کاموں کی تفصیلی فہرست تیار کر کے ان کے حل کے لیے مرحلہ وار ایکشن پلان بنایا جائے، تاکہ تمام ضروری کام مقررہ معیاری اصولوں کے مطابق پورے ہو سکیں۔وزیر مسٹر سارنگ نے احاطے میں پینے کے پانی، بجلی، صفائی، پارکنگ سمیت تمام ضروری بنیادی سہولیات کے مناسب انتظام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اسپورٹس کمپلیکس کے مؤثر اور بہتر نظم و نسق کے لیے انتظامی عمارت، سرور روم، آئی ٹی روم اور جدید آڈیٹوریم کی تعمیر سے متعلق ٹھوس ایکشن پلان تیار کرنے پر زور دیا۔وزیر مسٹر سارنگ نے کہا کہ کھلاڑیوں اور احاطے میں آنے والے لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سہولیات کی مربوط ترقی کی جائے۔توانائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر مسٹر سارنگ نے بین الاقوامی اسپورٹس کمپلیکس میں شمسی توانائی کے استعمال کو ترجیح دینے کی ہدایت دی۔وزیر مسٹر سارنگ نے ریاست کے تمام اسپورٹس کمپلیکسوں میں شمسی توانائی کا نظام تیار کرنے کے لیے بھی ایکشن پلان بنانے پر زور دیا، تاکہ توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیات دوست نظام کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔وزیر مسٹر سارنگ نے ہدایت دی کہ کھیل احاطے کی سہولیات بین الاقوامی کھیل کے مقابلوں کے مقررہ معائروں اور تکنیکی ضروریات کے مطابق تیار کی جائیں۔ کھلاڑیوں کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ احاطے میں مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
کھلاڑیوں اور آمد و رفت کرنے والوں کی سہولت کے لیے پورے احاطے میں واضح سمت نما اشارے (سائنیج) لگانے کا ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ احاطے میں مناسب جگہ پر کیفے ٹیریا تیار کرنے نیز بجلی کے نظام، فائر سیفٹی، باغبانی کے کام، اضافی اینٹری گیٹ اور باؤنڈری وال کے متوازی سڑک کی تعمیر کے لیے الگ الگ پروجیکٹ ایکشن پلان تیار کرنے کو کہا گیا۔میٹنگ میں احاطے کے تمام حصوں میں دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کے لیے مناسب پارکنگ کا نظام تیار کرنے کے سلسلے میں معلومات دی گئی۔ فائر سیفٹی کے معائروں کے مطابق ضروری آلات کی تنصیب نیز اضافی اینٹری گیٹ کے ذریعہ عام لوگوں، فائر برگیڈ کی گاڑیوں اور پارکنگ کے علاقوں تک آسان رسائی کو یقینی بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیر مسٹر سارنگ نے ہدایت دی کہ تعمیراتی ایجنسی کے ذریعہ کسی بھی متعلقہ ایجنسی کو ادائیگی کرنے سے پہلے کھیل اورنوجوان بہبود محکمے سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اسی طرح تمام ضروری کھیل اور دیگر آلات کی خریداری سے پہلے محکمے کی منظوری یقینی بنائی جائے۔وزیر مسٹر سارنگ نے متعلقہ افسران کو مقررہ قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں اور خریداری کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں خواتین ہاکی ایشین چیمپئن شپ سے متعلق تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بین الاقوامی سطح کے مقابلے کے انعقاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیل کی سہولیات، ضروری انتظامات اور متعلقہ کاموں کی صورتحال پر چرچا کی گئی۔ مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ افسران کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ ضروری تیاریاں یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔میٹنگ میں سکریٹری مسٹر سنجیو سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری مسٹر اجے شریواستو، ڈائریکٹر مسٹر چنچل شیکھر سمیت محکمے کے دیگر سینئر افسران، تعمیراتی ایجنسی کے نمائندے اور متعلقہ افسران موجود رہے۔









