بھوپال:13؍اگست:نائب وزیراعلیٰ مسٹرراجیندر شکل نے منترالیہ میں صحت عامہ اور طبی تعلیم محکمہ کے مختلف موضوعات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ میں ماہر ڈاکٹروں کی بھرتی کے عمل کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے’ سوشین یوجنا‘ کی توسیع کی تجویز جلد بھیجنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ یوجنا کی توسیع سے ریاست کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں ڈاکٹروں اور ماہر ڈاکٹروں کی دستیابی یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور شہریوں کو ان کے نزدیک بہتر صحت خدمات دستیاب ہو سکیں گی۔
نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے محکمہ کی اسکیموں اور پروگراموں کے مؤثر نفاذ، انسانی وسائل کی دستیابی اور صحت خدمات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق مختلف موضوعات پر بھی افسران سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ صحت خدمات کے معیار میں بہتری کے لیے ضروری انسانی وسائل کی بروقت دستیابی یقینی بنانا محکمہ کی ترجیح ہے۔ میتنگ میںڈائریکٹر صحت عامہ اور طبی تعلیم مسٹر منوج پشپ سمیت محکمہ کے سینئر افسران موجود رہے۔