بھوپال:13؍اگست:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کی فعال قیادت میں دنیا کا سب سے نوجوان ملک ہندوستان اپنی صلاحیت کے بل پر ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔بھوپال کے بوٹ کلب پر منعقد عظیم الشان کشتی ترنگا یاترا حب الوطنی اور اتحاد کو مزید مضبوط کرتے ہوئے نوجوانوں کو نئی توانائی دے رہی ہے۔ پانی کی لہروں پر ترنگا یاترا کا یہ منظر حیرت انگیز اور پْرجوش احساس کرا رہا ہے۔ریاست نے پانی میں ترنگا یاترا نکال کر حب الوطنی کے جذبے کو نئی جہت دی ہے۔ یہ قابلِ فخر منظر پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پانی میں ترنگا یاترا نکال کر مدھیہ پردیش ایک نیا ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ ’’ترنگا یاترا‘‘ میں عوام کا جوش قابلِ تحسین ہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے تحت آج بھوپال کے بوٹ کلب میں منعقد ’’عظیم الشان کشتی ترنگا یاترا‘‘ میں شرکت کی اور کینو سلالم شو دیکھا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اپنے خطاب میں حب الوطنی کا پیغام دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور موجود شہریوں کی حوصلہ افزائی کی۔
واٹر اسپورٹس کے کھلاڑیوں نے ترنگے کے ساتھ اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ترنگا تھام کر ترنگا کشتی یاترا کی قیادت کی۔ حب الوطنی کے نغموںکے درمیان انہوں نے ترنگے کے رنگوں والے غبارے آسمان میں چھوڑے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بوٹ کلب پر موجود کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بڑے تالاب کی لہروں پراٹھکھیلیاں بطخوں اور مچھلیوں کو دانہ بھی کھلایا۔اس موقع پر کائیکنگ-کینوئنگ کے ذریعہ واٹر اسپورٹس کے کھلاڑیوں نے ترنگے کے ساتھ اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حب الوطنی کے جذبے کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ محکمہ کھیل کے ذریعہ تصوراتی کی گئی یہ منفرد پہل بے مثال ہے۔اس موقع پروزیر مملکت پسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود (آزادانہ چارج) شریمتی کرشنا گور، بھوپال کی میئر شریمتی مالتی رائے، رکنِ اسمبلی مسٹر بھگوان داس سبنانی اور مسٹر رویندر یتی خصوصی طور پر موجود تھے۔
پانی، زمین ، آسمان ہر جگہ ترنگا لہرایا
وز یرکھیل اور نوجوان بہبود مسٹروشواس کیلاش سارنگ نے کہا کہ وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں پورا ملک ترنگے کے رنگ میں رنگ رہا ہے۔انہوں نے آزادی کی لڑائی کے شہیدوں کو نمن کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے ملک کے بہادر فوجیوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ہمارا ہدف ہے کہ ’’پانی، زمین اور آسمان، ہر جگہ ترنگا شان سے لہرائے۔‘‘ بھارت ماتا کا وقار بلند ترین مقام تک پہنچے اور ملک کا ہر شہری حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو، اسی مقصد سے یہ عظیم الشان یاترا منعقد کی گئی ہے۔
بڑا تالاب حب الوطنی اور قومی فخر کے جذبات کے اظہار کا گواہ بنا
ہر گھر ترنگا مہم کے تحت بھوپال کے بڑے تالاب کے قدرتی حسن کے درمیان نکالی گئی ترنگا کشتی یاترا خصوصی توجہ کا مرکز رہی، جس میں کئی کشتیاں ترنگے کے ساتھ شامل ہوئیں اور بڑی تعداد میں محبِ وطن شہری ترنگا یاترا کا حصہ بنے۔بھوپال کا بڑا تالاب حب الوطنی اور قومی فخر کے جذبات کے اظہار کا گواہ بنا۔ بڑی تعداد میں کشتیوں اور ترنگے کی خصوصی تشکیل سے پانی کی سطح پر ایک عظیم الشان ترنگا بنایا گیا۔ترنگا کشتی یاترا میں نوجوان کھلاڑی، سماجی تنظیموں کے ارکان اور بڑی تعداد میں اسکولی طلباء شامل ہوئے۔