بیل فاسٹ :11؍اگست :افغانستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ افغانستان نے 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کر لیا۔پیر کے روز بیلفاسٹ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے آئرلینڈ کی پوری ٹیم کو 46.3 اوورز میں 206 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد 44.5 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
راشد خان نے ناقابلِ شکست 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
افغانستان نے ایک وقت 176 رنز پر 7 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد راشد خان نے ناقابلِ شکست 37 رنز بنائے۔ انہوں نے 43 گیندوں کی اپنی اننگز میں 4 چوکے لگائے۔ راشد نے یامین احمدزئی کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح تک پہنچایا۔یامین احمدزئی 26 گیندوں پر 4 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ دونوں نے مل کر افغانستان کو 44.5 اوورز میں ہدف تک پہنچا دیا۔
افغانستان اس وقت ون ڈے رینکنگ میں 8ویں نمبر پر ہے۔ اس نے آئرلینڈ کے خلاف مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کی بدولت افغانستان 30 ستمبر 2026 تک ون ڈے رینکنگ میں خود کو ٹاپ 8 میں برقرار رکھنے میں کامیاب رہے گا، جو ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست کوالیفکیشن کی کٹ آف تاریخ ہے۔