نئی دہلی 9اگست: 79ویں یومِ آزادی کے مقدس موقع سے عین قبل ملک بھر میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم 2026 کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے اس ملک گیر تحریک میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (X) پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا قومی پرچم ترنگا ہماری آن، بان اور شان کی علامت ہے اور یہ ہمیشہ ہمیں نیشن فرسٹ کے جذبے کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئیے، ہم سب مل کر اس مہم میں حصہ لیں اور ’وکست بھارت‘ کی تعمیر کے اپنے اجتماعی عزم کو مزید مضبوط کریں۔ سال 2022 میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت شروع ہونے والی یہ مہم اب ہر ہندوستانی کے لیے ایک قومی روایت اور جذباتی تہوار بن چکی ہے۔ کروڑوں شہری ہر سال اپنے گھروں، دکانوں اور اداروں پر ترنگا لہرا کر اپنی حب الوطنی کا اظہار کرتے ہیں۔
سکھبیر بادل بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے لیے اتنے بے چین کیوں ہیں
چنڈی گڑھ، 9 اگست (یو این آئی) پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کو نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے لیے اتنے بے چین کیوں ہیں کہ انہیں اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں کی حد بندی جیسے حساس معاملے پر بھی اپنا موقف بدلنا پڑا۔ اتوار کو مسٹر وڈنگ نے مسٹر بادل کو یاد دلایا کہ تقریباً تین ماہ قبل اپریل میں اکالی دل نے حد بندی بل کو پنجاب کے مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی تھی۔
بی جے پی پنجاب بچانے کی مہم تیز کر رہی ہے : ڈھلوں
چنڈی گڑھ، 9 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے منشیات کی لت، بے روزگاری، امن و امان اور زرعی بحران جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے پنجاب میں اپنی عوامی رابطہ مہم تیز کر دی ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر کیول سنگھ ڈھلوں کی قیادت میں پارٹی گاؤں اور شہر کی سطح پر مسلسل آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فوائد ریاست کے ہر خاندان تک پہنچیں۔