ویلنگٹن، 29 فروری (یو این آئی) کیمرون گرین کی 103 رن کی ناقابل شکست سنچری کی مدد سے آسٹریلیا نے جمعرات کو پہلے ٹسٹ میچ میں ابتدائی جھٹکوں سے نجات حاصل کی اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک نو وکٹ پر 279 رن بنائے۔آج یہاں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤدی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی آسٹریلیا نے ایک موقع پر 89 رنز پر چار وکٹیں گنوا دی تھیں۔
آسٹریلوی اوپنر اسٹیو اسمتھ نے 31 رنز بنائے۔ وہ بلنڈن کی گیند پر ہنری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے مارنس لبو شائن ایک رن پر اسکاٹ کگیلن کے ہاتھوں مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔ عثمان خواجہ 33 رنز بنا کر ہنری کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ٹریوس ہیڈ ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، مچل مارش 40، ایلکس کیری 10 ، مچل اسٹارک نو، پیٹ کمنز 16 رنز اور نیتھن لیون پانچ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا کی نو وکٹیں گرا دیں۔ کینگرو بلے بازوں کو ان کی جارحانہ بالنگ کے سامنے کوئی کامیابی نہیں ملی اور وہ ایک ایک کر کے ‘تو چل میں آیاکی طرز پر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 155 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 103 رنز بنائے۔ یہ ان کے ٹسٹ کریئر کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی سنچری ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 20 اوورز میں 43 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اسٹیو اسمتھ، عثمان خواجہ، مارش اور نیتھن لیون کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ ولیم اورورک اور اسکاٹ کگلیکن نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ر
اچن روندر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ آج کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے 85 اوورز میں نو وکٹوں پر 279 رنز بنا لیے تھے اور گرین 103 ناٹ آؤٹ اور ہیزل ووڈ صفر پر کریز پر موجود تھے۔