بھوپال:23؍جون:وزیر مملکت پسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود (آزادانہ چارج) کرشنا گور نے منگل کو منترالیہ میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کی۔میٹنگ میں تعمیراتی کاموں میں تاخیر اور لاپرواہی پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو واضح ہدایات دیں کہ جو ٹھیکیدار مقررہ مدت میں معیاری کام نہیں کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے۔وز یر مملکت گور نے کہا کہ عوامی سہولت سے متعلق ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ گووندپورہ اسمبلی حلقے میں جن ترقیاتی کاموں کے ورک آرڈر جاری ہو چکے ہیں، ان کا جلد بھومی پوجن کر کے تعمیراتی کام شروع کرایا جائے، تاکہ عام لوگوں کو وقت پر ان سہولیات کا فائدہ مل سکے۔میٹنگ میں انہوں نے تعمیراتی کاموں کے معیار، پیش رفت اور وقت کی حد کا تفصیل سے جائزہ لیا اور افسران کو باقاعدہ نگرانی کرتے ہوئے کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرانے کی ہدایت دی۔









