نیویارک، 17 جون (یو این آئی): منگل کے روز ورلڈ کپ میں الجزائر پر ارجنٹائن کی 3-0 سے شاندار جیت کے دوران لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک سرخیوں میں رہی۔ 38 سالہ ارجنٹائنی اسٹار نے تین گول کر کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 16 گول کرنے کے میروسلاو کلوز کے آل ٹائم ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔تاہم، ایک ایسا ریکارڈ بھی ہے جسے میسی اس ورلڈ کپ میں اپنے نام نہیں کر سکتے، اور وہ ہے ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے (اسٹیج) میں گول کرنے والے سب سے عمر دراز کھلاڑی کا ریکارڈ۔ اپنے 39 ویں سالگرہ کے قریب پہنچنے والے میسی کو تاریخ کا یہ نیا باب لکھنے کا موقع حاصل کرنے کے لیے سال 2030 کے ورلڈ کپ تک کا انتظار کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ فائنلز میں گول کرنے والے سب سے عمر دراز کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ کیمرون کے اسٹرائیکر روجر ملا کے نام ہے، جنہوں نے 1994 کے ورلڈ کپ میں روس کے خلاف گول کرتے وقت 42 سال اور 39 دن کی عمر مکمل کر لی تھی۔









