بھوپال 14جون:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ مائیکرو ، اسمال اور میڈیم صنعتیں بھارتی معیشت کی بنیاد ہیں۔ چھوٹی صنعتیں کروڑوں خاندانوں کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ ریاستی حکومت ریاست میں روزگار فراہم کرنے والی صنعتوں کے قیام کی مسلسل حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد سال 2047 تک ریاست میں ایک کروڑ ایم ایس ایم ای قائم کرنا ہے۔ مائیکرو ، اسمال اور میڈیم صنعت ریاستی معیشت کی ریڑھ ہیں۔ ہر ضلع میں صنعت، ہر خاندان میں روزگار اور ہر نوجوان کو موقع فراہم کرنا ریاستی حکومت کا ہدف ہے۔وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں بھارت دنیا کی ایک بڑی معاشی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ جس طرح ہر 12 سال بعد سنہستھ اسنان کا موقع ملتا ہے، اسی طرح وزیراعظم مسٹر مودی کی 12 سالہ گڈگورننس نے ملک کے عوام کو امرت اسنان جیسا موقع فراہم کیا ہے۔ گزشتہ 12 برسوں میںوزیراعظم مسٹر مودی کی قیادت میں ایم ایس ایم ای شعبہ میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو اتوار کو کشابھاؤ ٹھاکرے آڈیٹوریم میں منعقدہ ’’سمردھ ایم ایس ایم ای – وکست مدھیہ پردیش‘‘ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے، جس کا انعقاد ایم ایس ایم ای صنعت کاروں، اسٹارٹ اپس اور مختلف سرکاری اسکیموں کے مستفیدین کو سنگل کلک کے ذریعہ ترغیبی رقوم اور دیگر فوائد تقسیم کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے چراغ روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ پروگرام کا آغاز ’’وندے ماترم‘‘ کے گیت سے ہوا۔ اس موقع پر ریاست میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لیے جاری سرگرمیوں پر مبنی ڈاکیومنٹری فلم بھی پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سنگل کلک کے ذریعہ 900 ایم ایس ایم ای یونٹس کو 360 کروڑ روپے سے زائد کی ترغیبی رقم تقسیم کی۔ اس کے ساتھ 31 مارچ 2026 تک کی تمام واجب الادا رقوم کی ادائیگی بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے 6 ای ٹی پی تعمیر کرنے والی یونٹس کو 2 کروڑ 2 لاکھ روپے کی مالی امداد، خصوصی پیکیج کے تحت یونٹس کو 1 کروڑ 7 لاکھ روپے منڈی فیس کی واپسی، اور 11 یونٹس کو 3 کروڑ 69 لاکھ روپے بجلی ٹیرف کی رقم سنگل کلک کے ذریعہ فراہم کی۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ’’مکھی منتری ادیم کرانتی یوجنا‘‘ کے تحت قرض کی رقم، زمین الاٹمنٹ کے دستاویزات اور ’’اسٹارٹ اپ پالیسی 2025‘‘ کے تحت ترغیبی رقوم بھی تقسیم کیں۔مختلف صنعتی تنظیموں کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کا استقبال کیا۔ اس موقع پر’ لگھو ادیوگ بھارتی‘ کے ریاستی صدر مسٹرراجیش مشرا، الانا گروپ کی بانی محترمہ راشی بہل مہرا اور صنعت کار مسٹرکنال گیانی نے مدھیہ پردیش میں کاروبار قائم کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات شیئرکیے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ڈکی کے ریاستی صدر ڈاکٹر انیل سرویا، صنعت کار محترمہ پرتیبھا یادو، ڈاکٹر سریش دوبے، مسٹردنیش چاندوانی اور مسٹریش راج ورما سے بھی گفتگو کی۔
24 لاکھ سے زائد ایم ایس ایم ای یونٹس میں ایک کروڑ 25لاکھ سے زیادہ افراد کو روزگار ملا
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ صنعت کاری اور اختراعات کے شعبہ میں مدھیہ پردیش ملک میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ریاست میں 24 لاکھ سے زائد ایم ایس ایم ای یونٹس میں ایک کروڑ 25لاکھ سے زیادہ افراد کو روزگار حاصل ہوا ہے۔ ان میں 4 لاکھ 41 ہزار سے زائد یونٹس کی قیادت خواتین کر رہی ہیں، جو خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک بہترین مثال ہے۔آئندہ ڈھائی برسوں میں 4 ہزار 500 کروڑ روپے فراہم کر کے مائیکرو ، اسمال اور میڈیم صنعتوں کو مزید مضبوط بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ایم ایس ایم ای ترقیاتی پالیسی صنعت کاروں کو مضبوطی فراہم کر رہی ہے۔ اس کے تحت سرمایہ کاری پر 40 فیصد تک ترغیب، فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کو 60 فیصد تک مراعات، جبکہ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور خواتین صنعت کاروں کو 8 فیصد اضافی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔