بھوپال 14 جون ( پریس رلیز ) ۔ اس عنوان سے ” ساحر لدھیانوی ساہتیہ ایوم سانسکرتک سوسائیٹی ” کی جانب سے منعقد اعزازی پروگرام اور محفلِ سماع ۔
عالمی شہرت یافتہ ادبی شخصیات کو یاد کرتے ہوئے ، جو اب ہمارے درمیان نہیں ہیں ۔
جن میں” مجروح سلطانپوری ” ایوارڈ محترم کوثر صدیقی کو ” ڈاکٹر بشیر بدر ” ایوارڈ ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کو ” امرتا پریتم ” ایوارڈ محترمہ سنتوش شریواستو کو ” اختر سعید خاں ” ایوارڈ ڈاکٹر ماہتاب عالم کو ” کرشن بہاری نور ” ایوارڈ آلوک دشینت کو اور ” ارشد صدیقی ” ایوارڈ سے عظیم اثر کو نوازا جائیگا۔سوسائٹی کے صدر غلام قادر خان نے تمام ادب نواز ساتھیوں سے درخواست ہے کہ پروگرام میں شرکت فرماکر اپنی دعاؤں سے نوازیں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔
بعد ازاں محفلِ سماع میں مجروح سلطانپوری اور ساحر لدھیانوی کے فلمی نغموں سے لطف اندوز ہوں ۔وقت اور پتہ — آج شام 5 بجے ہندی بھون مہا دیوی ورما ہال پولوٹیکنک چوراہا بھوپال ۔









