بھوپال:07؍جون:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بھارتی خواتین فٹبال ٹیم کو ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن چیمپئن شپ-2026 جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ یہ شاندار فتح بھارت کی بیٹیوں کی ہمت، صلاحیت اور ٹیم جذ بہ کی علامت ہے۔ بھارتی ٹیم کی یہ کامیابی کھیلوں کی دنیا میں حوصلہ افزائی کے ایک نئے باب کا اضافہ کرے گی۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ بھارتی خواتین فٹبال کھلاڑیوں نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پوری ٹیم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد کی مستحق ہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے خواتین فٹبال کھلاڑیوں کو روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔









