بھوپال:یکم جون:(پریس ریلیز) سماجی خدمت، تعلیم اور انسانی فلاح و بہبود کے شعبوں میں مسلسل سرگرم رہنے والے معروف بلڈر اور ایم پی ایم ایم اے (M.P. M.M.A.) کے نائب صدر تابش خان صاحب کو آج ایک خصوصی تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔ بھوپال کے ارشاد فارم ہاؤس میں منعقدہ اس باوقار تقریب میں آل انڈیا جمعیت المَنصور، مدھیہ پردیش کے انچارج اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس جوڈیشل سکیورٹی کونسل کے انچارج زاہد منصوری نے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کرکے یہ اعزاز دیا۔
اس موقع پر زاہد منصوری نے تابش خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا:
آج کے دور میں ان کی سادگی، خوش مزاجی اور قوم و ملت کے لیے ان کی فکرمندی معاشرے کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔ وہ جس انداز سے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے تعلیمی مشن چلا رہے ہیں اور بغیر جہیز نکاح، مفت میڈیکل کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ جیسے بڑے سماجی کام انجام دے رہے ہیں، وہ واقعی قابلِ تعریف ہیں۔”
سپریم کورٹ کے وکیل سمیت کئی معزز شخصیات شریک رہیں
اس اعزازی تقریب میں خصوصی طور پر سپریم کورٹ کے وکیل کریم انصاری، بلڈر عبدالجبار خان، ٹھیکیدار رحمان خان، وکیل سرور خان، وقار انصاری، سلیم احمد، چاند خان اور شانو بھائی سمیت بڑی تعداد میں علاقے کے معززین اور دانشور حضرات موجود تھے۔
تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین نے تابش خان صاحب کو گلدستے پیش کیے، ہار پہنائے اور دلی مبارکباد و نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔