نیو چندی گڑھ:27؍مئی:آئی پی ایل میں آج کھیلے گئے کے درمیان ایلیمینیٹر میں راجستھان رائلز نے سن رائزرس حیدرآباد کو 244 رنز کا ہدف دیا۔ ملان پور کے مہاراجہ یادوندرا سنگھ اسٹیڈیم میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان نے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 243 رنز بنائے۔
جواب میں حیدرآباد نے13 اوورمیں7وکٹ کے نقصان پر148 رن بنالئے تھے۔ سلیل اروڑہ کریز پر ہیں۔ جوفرا آرچر نے ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما اور ایشان کشن کو آؤٹ کیا۔ پیٹ کمنز کو سوشانت مشرا نے، نتیش ریڈی کو رویندرا جدیجا نے، سمارک روی چندرن کو نیندرے برگر نے اور ہینرک کلاسن کو یش پنجا نے آؤٹ کیا۔
ویبھو سوریاونشی نے 334.48 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 29 گیندوں پر 97 رنز بنائے۔ انہوں نے اننگز میں 12 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ ویبھو آئی پی ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بھی بن گئے، کرس گیل کا 14 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ گیل نے 2012 میں 59 چھکے مارے تھے جبکہ سوریاونشی اس سیزن میں 65 چھکے لگا چکے ہیں۔







