بھوپال 21مئی: وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاست میں شہریوں کو ادارہ جاتی عوامی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے “وزیرِ اعلیٰ سْگم ٹرانسپورٹ سروس اسکیم” جلد شروع کی جائے۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو وزارت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ بتایا گیا کہ ریاست میں روڈ سیفٹی سیکریٹریٹ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور اسکولی تعلیم کے وزیر مسٹر اْدے پرتاپ سنگھ بھی موجود تھے۔وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ عام لوگوں کے لیے محفوظ، آسان اور قابلِ رسائی ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ بہتر عوامی ٹرانسپورٹ نہ صرف آسان سفر کا ذریعہ ہے بلکہ ریاست کی سماجی اور معاشی ترقی کی شہ رگ بھی ہے۔ ریاستی حدود میں دیگر ریاستوں سے آنے والی مال بردار گاڑیوں کی جانچ کے لیے ٹرانسپورٹ چوکیوں اور ٹول ناکوں کو مزید جدید اور سہولت یافتہ بنایا جائے۔ اس مقصد کے لیے ٹرانسپورٹ چوکیوں کو جلد از جلد انٹیگریٹ کرنے کی کوشش کی جائے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ راہ ویر اسکیم کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں انسانی وسائل کی کمی کو خصوصی مہم چلا کر پورا کیا جائے۔وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست میں سب سے زیادہ حادثات والے علاقوں کی میپنگ کر لی جائے تاکہ ضرورت مندوں کو جلد از جلد طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ مختلف محکموں کی ایمبولینس خدمات کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے تاکہ حادثاتی مقامات پر ضرورت مند تک 30 منٹ سے بھی کم وقت میں قریبی ایمبولینس خودکار نظام کے تحت پہنچ سکے۔
‘مدھیہ پردیش ریاستی روڈ سیفٹی سیکریٹریٹ قائم ہوگامیٹنگ میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ مسٹر منیش سنگھ نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے نافذ کردہ پی ایم راحت اسکیم اور راہ ویر اسکیم کے نفاذ میں مدھیہ پردیش پورے ملک میں پہلے مقام پر ہے۔ پی ایم راحت اسکیم کے تحت ریاست کے تمام 55 اضلاع میں ضلع نوڈل افسران کو آن بورڈ کیا جا چکا ہے۔ اسکیم کے تحت کل 2298 مقدمات میں سے 1692 منظور کیے جا چکے ہیں۔ راہ ویر اسکیم میں کل 109 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 49 مقدمات منظور کیے جا چکے ہیں۔ بالاگھاٹ ضلع میں راہ ویر اسکیم پر بہت اچھا کام ہوا ہے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں مدھیہ پردیش میں منعقدہ سپریم کورٹ کمیٹی آن روڈ سیفٹی (SCCoRS) کی میٹنگ میں کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین نے ان دونوں اسکیموں کی تشہیر اور کامیاب نفاذ کے لیے ریاستی حکومت کی کوششوں کی بے حد تعریف کی ہے۔ اسی کمیٹی کی سفارش پر روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے ریاست میں الگ سے ” مدھیہ پردیش ریاستی روڈ سیفٹی سیکریٹریٹ” بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025-26 میں محکمہ کو دیے گئے 4400 کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے میں 4911.78 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ اس طرح محکمہ نے مقررہ ہدف سے 111.6 فیصد زیادہ آمدنی حاصل کی۔ موجودہ مالی سال 2026-27 کے لیے تقریباً 5721 کروڑ روپے آمدنی کا ہدف رکھا گیا ہے۔ محکمہ? ٹرانسپورٹ کی جانب سے ریاست میں 51 قسم کی فیس لیس خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سے شہریوں کو دلالوں سے نجات ملی ہے اور شفاف خدمات کی فراہمی بھی یقینی ہوئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ان تمام کامیابیوں پر محکمانہ وزیر، افسران اور فیلڈ عملے کو مبارکباد دی۔
‘وزیرِ اعلیٰ سْگم ٹرانسپورٹ سروس اسکیم’
وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے دیہی نیٹ ورک کی توسیع، خواتین کی حفاظت اور ریاست کے شہریوں کو ادارہ جاتی عوامی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت کی “وزیرِ اعلیٰ سْگم ٹرانسپورٹ سروس اسکیم” کی تازہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کو جلد از جلد عملی سطح پر شروع کیا جائے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ مسٹر منیش سنگھ نے بتایا کہ اسکیم کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے لیے تیزی سے کارروائی جاری ہے۔ یہ اسکیم دو مرحلوں میں چلائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ریاست میں 7 زون قائم کیے گئے ہیں، جن میں اندور، اْجین، بھوپال (نرمداپورم سمیت)، جبل پور، ساگر، گوالیار (چمبل سمیت) اور ریوا (شہڈول سمیت) شامل ہیں۔