چنئی، 18 مئی (یواین آئی )آئی پی ایل میں آج کھیلے گئے میچ میںچنئی نے حیدرآباد کوجیت کے لئے 181رن کاہدف دیا ہے۔آج کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز نے ڈیوالڈ بریوس اور کارتک شرما کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا چیلنجنگ اسکور بورڈ پر سجا دیا ہے۔جواب میں خبرلکھے جانے تک حیدرآباد نے 11اوورمیں دووکٹ کے نقصان پر 89رن بنالئے تھے۔قبل ازیں چنئی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی تباہ کن بالنگ سے چنئی کے ٹاپ آرڈر کو مشکلات میں ڈال دیا۔سنجو سیمسن نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 27 رنز بنائے (5 چوکے، 1 چھکا) لیکن کمنز کا شکار بن گئے۔ارویل پٹیل 13 رنز بنا کرشکیب الحسن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔کارتک شرما نے 19 گیندوں پر 32 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کپتان صرف 15 رنز بنا سکے اور کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ایک وقت پر مشکل میں گھری چنئی کی ٹیم کو ڈیوالڈ بریوس اور شیوم دوبے نے سہارا دیا۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 59 رنز کی اہم شراکت داری قائم ہوئی۔ڈیوالڈ بریوس نے 27 گیندوں پر 44 رنز بنائے، جس میں 4 فلک شگاف چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ انہیں ایشان ملنگا نے بولڈ کیا۔شیوم دوبے23 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آخری اوورز میں پرشانت ویر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عقیل حسین 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز سب سے کامیاب بالر رہے، جنہوں نے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔









