بھوپال:09؍مئی: شہر بھوپال کے مقامی فنکار فیصل متین کے واٹر کلر آرٹ ورک کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔ ان کی 12×18 انچ کی پینٹنگ کا انتخاب ہولی سن بورڈ ایگزیبیشن اینڈ سمپوزیم 2026 کے لیے ہوا، جو مصر میں منعقد کیا گیا۔ایگزیبیشن کے کیوریٹر اسمائل بکر نے بتایا کہ اس سمپوزیم میں 22 ممالک کے 30 فنکاروں نے حصہ لیا۔ فیصل متین نے بھارت کی نمائندگی کی، جو ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ حال ہی میں انہیں اپنی تخلیق کی تصویر مشہور اہرامِ مصر کے ساتھ موصول ہوئی ہے۔فیصل متین نے کہا، یہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔وہ کوہِ فضا میں واقع 51 ڈیم ریزیڈنس میں رہتے ہیں۔









