بھوپال:08؍مئی:ریاستی آنند سنستھان میں منعقد’آنند سبھا‘ کے دوران سنستھان کے ڈائریکٹر مسٹر ستیہ پرکاش آریہ نے کہا کہ زندگی میں صرف سہولیات کافی نہیں ہیں۔ ’’سمجھ، تعقل اور سہولت‘‘یہ تینوں مل کر ہی ایک انسانی معاشرہ تشکیل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ اور تعلق ہی انسانی اقدار کی حقیقی بنیاد ہیں۔مسٹر آریہ نے شرکاء کو اپنائیت، اعتماد اور انسانی رویّے کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ انہوں نے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے سبھی سے حساس کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ڈائریکٹوریٹ تعلیمات عامہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر مسٹر ایچ این نیما نے کہا کہ پہلے اساتذہ طلبہ اور سرپرستوں سے اپنائیت بھرا رابطہ برقرار رکھتے تھے، جس سے معاشرے میں اعتماد کا ماحول بنتا تھا۔ انہوں نے خود احتسابی پر زور دیتے ہوئے اساتذہ سے گزارش کی کہ وہ صرف رسمی ملازمت تک محدود نہ رہیں بلکہ معاشرے میں وصیلہ کا کردار ادا کریں۔پروگرام میں ڈائریکٹوریٹ تعلیمات عامہ کے ڈپتی ڈائریکٹرمسٹر شنکر کھتری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔’’آنند سبھا‘‘میں موجود اساتذہ اور شرکاء نے انسانی اقدار کو زندگی میں اپنانے کا عزم لیا۔









