بھوپال، 8 مئی (پریس ریلیز): بہترین شاٹس انڈور اسپورٹس کلب ضیا ہاؤس کوہِ فضا نے کھیلوں کے شوقینوں کے لیے بڑا تحفہ دیا ہے۔ کلب کے بانی شاہباز کوثر و صفیان علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاض کوثر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن-3 کا انعقاد13 سے 16 مئی 2026 تک ہوگا۔ صوبائی سطح پر 28 سے 32 ٹیمیںحصہ لیں گی، جبکہ فائنل16 مئی کو کھیلا جائے گا۔آل انڈیا قومی تنظیم کے صوبائی صدر منور کوثر مہمانِ خصوصی ہوں گے جو فاتح کھلاڑیوں کو انعامات طلب کریں گے۔
انعامات کا اعلان: فاتح ٹیم کو 45ہزار روپے اور رنر اپ کو21 ہزار روپے، کے ساتھ ٹرافیاں ملیں گی۔ اس کے علاوہ بیسٹ بیٹسمین، بیسٹ بولر، مین آف دی میچ، پلئیر آف دی ٹورنامنٹ اور بیسٹ فیلڈر کو بھی ٹرافیاں و میڈلز دیے جائیں گے۔
یہ سلسلہ وار ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ شاہباز کوثر نے بتایا کہ ریاض کوثر کی یاد میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ کلب کی کامیابیوں کا حصہ ہے۔ کرکٹ شائقین کوہِ فضا پہنچ کر میچز کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔