حیدرآباد:آئی پی ایل میں آج کھیلے گئے میچ میں سن رائزرحیدرآباد نے پنجاب کنگس کو 236 رنز کا ہدف دیا ۔ پنجاب نے حیدرآباد کے راجیوگاندھی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ حیدرآباد نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔
خبرلکھے جانے تک پنجاب نے 16 اوورز کے بعد 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لیے تھے اوراس کی ہار یقینی تھی۔ کوپر کونوولی کریز پر موجود ہیں۔ مارکس اسٹوئنس 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں شیوانگ کمار نے وکٹ کیپر ایشان کشن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ کپتان شریاس ائیر 5، پریانش آریا ایک اور پربھسمرن سنگھ 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
حیدرآباد کے لیے ہینرک کلاسن اور ایشان کشن نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ کلاسن نے 43 گیندوں پر 69 جبکہ ایشان نے 32 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔









