چنئی5مئی: اداکار سے سیاست دان بننے والے سی جوزف وجے کی قیادت میں تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) نے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 108 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور اسی بنیاد پر ریاست میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر دیا ہے۔ 234 رکنی اسمبلی میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث سیاسی منظرنامہ غیر یقینی صورت اختیار کر گیا ہے، جہاں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ اور رابطوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ اکثریت کے لیے درکار 118 نشستوں کے مقابلے میں ٹی وی کے کو 10 نشستوں کی کمی کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر پارٹی قیادت نے ریاستی گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر سے ملاقات کر کے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا اور ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے دو ہفتوں کا وقت مانگا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد سیاسی حلقوں میں ممکنہ اتحادوں اور حمایت کے امکانات پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی وی کے مختلف جماعتوں اور آزاد امیدواروں سے رابطے میں ہے تاکہ مطلوبہ تعداد پوری کی جا سکے اور ایک مستحکم حکومت تشکیل دی جا سکے۔ ادھر کانگریس کے تمل ناڈو انچارج گیریش چوڈنکر نے انتخابی نتائج کو عوام کی واضح تبدیلی کی خواہش قرار دیا۔
ہوئے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں ٹی وی کے کی حمایت کی ہے، جو ریاست کی سیاست میں نئے رجحان کی علامت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوڈنکر نے کہا کہ پارٹی نے انتخابی نتائج کی تفصیلی رپورٹ اعلیٰ قیادت کو پیش کر دی ہے، جس میں پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ کا لائحہ عمل اجتماعی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔









