ککرالہ، بدایوں: جامعۃ المصطفیٰ محسِنُ العلوم ککرالہ کا سالانہ جلسۂ دستار بندی محلہ شجاعت نگر میں اسٹیٹ بینک کے عقب میں نہایت روح پرور اور نورانی وعرفانی ماحول میں منعقد ہوا۔ اس پرنور محفل کی سرپرستی الحاج شاہ محمد غازی میاں صاحب ثقلینی، سجادہ نشین خانقاہِ شرافتیہ، بریلی شریف نے فرمائی۔جلسے کی صدارت مولانا صوفی رفاقت علی خان ثقلینی نعیمی نے کی۔ قاری محمد ناظم رمضانپوری کی دلنشین تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوا، جب کہ حسیب رونق ثقلینی بریلی شریف، قاری شمس الحسن ثقلینی ، حافظ عادل ثقلینی کلان ، حافظ دانش ثقلینی ،حافظ ابوبکر ثقلینی اور مختارتلہری نے نعت و مناقب کے خوبصورت نذرانے پیش کیے۔ مولانا فرحان میاں شیری مصباحی بہیڑی، مولانا ندیم منظری اُونئی نے خطاب کیا۔مقرر خصوصی ڈاکٹر سید فضلُ اللہ چشتی، صدر فلاح ریسرچ سنٹر دہلی نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت اور معاشرتی اصلاح پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور معاشرے کی اصلاح ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اس موقع پر مولانا انوار احمد شیری بہیڑی کی تعلیمی، سماجی اور تصنیفی خدمات کے اعتراف میں انہیں سپاس نامہ پیش کیا گیا اور شاہ ثقلین ایوارڈ” سے نوازا گیا۔مہمانانِ خصوصی میں مولانا صوفی ناصر میاں صاحب شیری بہیری شریف، مولانا سید محفوظ میاں صاحب احمدی بھٹپورہ شریف اور مولانا ڈاکٹر ظفر الدین برکاتی دہلی شامل تھے۔ اس کے علاوہ ککرالہ اور اطراف کے حفاظِ کرام، مساجد کے ائمہ اور مولانا رفاقت ثقلینی کے تلامذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جشن کی نظامت مفتی فہیم احمد ثقلینی ازہری نے انجام دی۔ مولانا یونس برکاتی کی نگرانی میں الغازی فاؤنڈیشن ککرالہ کے اراکین نے نہایت محنت اور نظم و ضبط کے ساتھ انتظامات سنبھالے۔ ککرالہ کے سماجی خدمت گار حضرات، بجلی ویوستھا گروپ، ہیلپ فاؤنڈیشن، تحریک پیغامِ سُنّیت ضلع بدایوں اور دیگر معزز شخصیات جیسے حامد علی خان راجپوت، اشرف گلشن، مسلم سر، واحد سر، ناظم سعید خان، سابق چیئرمین محبوب ثقلینی، کفیل ممبر، حافظ سلمان میاں ثقلینی، حمزہ نور ثقلینی، منیف ثقلینی، مولانا جعفر وامقی ، مولانا نور احمد نقشبندی نعیمی ، حافظ ضمیر احمد ثقلینی ، مولانا ھاشم خاں ثقلینی وغیرہ نے بھی شرکت کی۔آخر میں حفاظِ کرام کی دستار بندی کی گئی۔
صلاۃ و سلام کے بعد حضرت غازی میاں صاحب کی دعا پر اس بابرکت جشنِ دستار بندی کا اختتام ہوا۔