بھوپال 18اپریل:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ صوبے میں دسویں اور بارہویں جماعت کے ایسے طلبہ کے لیے، جو امتحان میں غیر حاضر رہے، ناکام ہوئے یا اپنے نمبروں میں بہتری چاہتے ہیں، ضمنی امتحان کے بجائے پہلی بار “دوسرا امتحان” دینے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر طلبہ سے کہا کہ وہ اس دوسرے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ طلبہ کو رکنا نہیں ہے بلکہ اب مزید بہتر کارکردگی دکھانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے وہ طلبہ جو اس دوسرے موقع کے امتحان میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، وہ 22 اپریل تک ایم پی آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ یہ امتحان قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔
معطل آئی اے ایس افسرکی بے نام جائیدادیں ضبط
رائے پور، 18 اپریل (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں بدعنوانی کے خلاف جاری کارروائی کے دوران معطل انڈین ایڈمنسٹرٹیو سروس (آئی اے ایس) افسر سمیر وشنوئی کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔









