تہران، 15 اپریل (یواین آئی) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یا اسرائیل کی طرف سے ایران کو ‘ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی کوئی بھی کوشش “ناکام ہوگی”۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ بدھ کے روز تہران میں ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں مسٹر پزشکیان نے زور دے کر کہا کہ ایران نے کبھی جنگ یا عدم استحکام نہیں چاہا۔ وہ ہمیشہ دوسرے ممالک کے ساتھ مسلسل بات چیت اور تعمیری مشغولیت کا حامی رہا ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکہ کا نام لیے بغیر، صدر نے بین الاقوامی رویے میں ” دوہرے معیار” پر تنقید کی اور خودمختار ممالک کے خلاف فوجی کارروائی کی مذمت کی۔ امریکی اسرائیلی جارحیت کے باوجود ایران کے اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر پیزشکیان نے کہا کہ “ایران جنگ یا عدم استحکام کا خواہاں نہیں ہے۔”