رائسین:08؍اپریل:(پریس ریلیز) ضلع رائسن کی غیرت گنج تحصیل کے تحت آنے والی گرام پنچایت گڑھی میں بدھ کے روز انوِبھاغی ادھیکاری (ریونیو) آئی اے ایس جناب انکیت جین نے نو تعمیر شدہ آنگن واڑی عمارت اور پرانے تالاب کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ایس ڈی ایم نے آنگن واڑی عمارت کا باریکی سے جائزہ لیا اور ضروری اصلاحات کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کھڑکیوں میں مچھر جالی لگوانے اور احاطے میں امرت واٹیکا” کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔اس کے بعد انہوں نے گاؤں کے پرانے تالاب کا بھی معائنہ کیا اور “جل گنگا سنوردھن ابھیان” کے تحت عوامی تعاون سے شرمدان کے ذریعے تالاب کی صفائی اور گہرائی بڑھانے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پانی کے تحفظ کو فروغ ملے گا اور گاؤں میں زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر ہوگی۔اس موقع پر سرپنچ سید مسعود علی پٹیل، جنپد ممبر رضوان خان، سابق جنپد ممبر کھیم چند چوراسیا، سہ سکریٹری برج موہن جاتو سمیت دیگر عوامی نمائندگان اور دیہاتی بھی موجود تھے









