نئی دہلی یکم اپریل:’’نریندر مودی یہاں آ کر کہتے تھے کہ ہم ڈبل انجن کی حکومت چلائیں گے، لیکن حقیقت میں یہ ’ڈبل غلامی‘ کی حکومت چلا رہے ہیں۔ نریندر مودی امریکہ کے غلام بن گئے ہیں اور ہیمنت بسوا سرما یہاں مودی کے غلام بنے ہوئے ہیں۔ آج نریندر مودی کی پالیسیوں کے سبب پورے ملک میں بحران والی حالت ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ ڈبل غلامی کی حکومت آسام کی حکومت کو غلام بنا دے۔‘‘ یہ بیان آج کانگریس جنرل سکریٹری اور آسام اسکریننگ کمیٹی کی چیف پرینکا گاندھی نے آسام واقع ناظرہ میں ایک انتخابی تشہیر کے دوران دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’آسام کی عوام کو اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔ ہم سبھی کو مل کر ایسا آسام بنانا ہے، جہاں ہر نوجوان کے پاس کام ہو، بدعنوانی کا خاتمہ ہو اور لوگ خوشحال ہوں۔‘‘ پرینکا گاندھی نے لوگوں کی زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر ریاست کی شناخت کے ساتھ ساتھ ثقافت کو بھی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جب ہم ’اہوم ثقافت اور سماج‘ کی بات کرتے ہیں تو ہمیں فخر ہوتا ہے کہ اس سماج نے ملک کو بہت کچھ دیا ہے۔ جب ہم آپ کی تہذیب اور ثقافت کے بارے میں سوچتے ہیں تو بھوپین ہزاریکا جی اور زوبین گرگ جی کی یاد آتی ہے۔ جب زوبین نہیں رہے تو ہم نے دیکھا کہ آسام سمیت پورا ملک رو رہا تھا۔ وہ اہوم اور آسام کی آواز تھے۔ ان کا عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ تھا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’زوبین جی نے جو راستہ دکھایا، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ہمیں ان سے جڑے لوگوں کے لیے کام کرنا چاہیے اور ایک بہتر آسام بنانا چاہیے۔
بی جے پی حکومت کے پاس فیتہ کاٹنے کا بھی وقت نہیں؟ – اشوک گہلوت
جے پور، یکم اپریل (یو این آئی): راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا نجی اسپتالوں کے مفاد کے لیے راجستھان کے سرکاری اسپتالوں کو برباد کیا جا رہا ہے؟









