حیدرآباد، 10 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم بدھ کے روز ویلز کے خلاف مقابلے میں سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ یہ میچ ہاکی خاتون ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے پول-بی کا آخری مقابلہ ہوگا۔میزبان ہندوستان دو میچوں کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے اور اس کا گول کا فرق بھی بہتر ہے۔ ہندوستان اگر اس مقابلے میں جیتتا ہے یا ڈرا کھیلتا ہے تو سیمی فائنل میں اس کی جگہ پکی ہو جائے گی۔پول سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ اگر ہندوستان ہار جاتا ہے تو اس کے چار پوائنٹس ہی رہیں گے اور اس کا مستقبل اسکاٹ لینڈ اور یوراگوئے کے درمیان ہونے والے مقابلے کے نتیجے اور گول کے فرق پر منحصر ہوگا۔
ہندوستانی ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیم نے 8 مارچ کو یوراگوئے کو 0-4 سے ہرا کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد اسکاٹ لینڈ کے خلاف سخت مقابلے میں 2-2 سے ڈرا کھیلا۔
نوجوان فارورڈ سنیلیتا ٹوپو دونوں میچوں میں گول کر کے شاندار فارم میں ہیں۔ اس کے علاوہ اٹیک لائن میں لالریمسوامی، نونیت کور اور رتوجا داداسو پسال نے بھی گول کرنے اور مواقع بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔دفاعی لائن میں گول کیپر بچھو دیوی نے لگاتار اہم بچاؤ کر کے ٹیم کو مضبوطی دی ہے۔ حیدرآباد میں گھریلو تماشائیوں کی حمایت نے بھی ٹیم کو اضافی توانائی فراہم کی ہے۔
ٹیم کی اب تک کی کارکردگی پر کپتان سلیمہ ٹیٹے نے کہا، “پہلے دو میچوں کے بعد ٹیم میں مثبت ماحول ہے۔ نوجوان کھلاڑی اپنے مواقع کا اچھا استعمال کر رہی ہیں اور بہترین کارکردگی دکھا رہی ہیں۔ ٹیم کھل کر کھیل رہی ہے، جو ہمارے لیے بہت اچھی بات ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “ہم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں اور چیمپئن بننا چاہتے ہیں۔ جب بھی ٹیم ساتھ ہوتی ہے تو ہم اسی مقصد کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
جوکووچ سخت مقابلے کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
انڈین ویلز،10 مارچ (یواین آئی ) سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے سخت جدوجہد کے بعد امریکی حریف الیگزینڈر کوواسیوچ کو شکست دے کر بی این پی پاریبس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جوکووچ اس ٹورنامنٹ کے آخری 16 کھلاڑیوں میں شامل ہوئے ہیں۔آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شکست کے بعد اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیلنے والے جوکووچ کو 72 ویں رینکنگ کے حامل کوواسیوچ نے تگنی کا ناچ نچا دیا۔
جوکووچ نے ابتدائی بریک پوائنٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلا سیٹ 6-4 سے جیتا۔ کوواسیوچ نے شاندار واپسی کی اور 16 ایسز (Aces) کی مدد سے جوکووچ کو 1-6 سے ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا۔ جوکووچ نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے آخری گیم میں سروس بریک کی اور 6-4 سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا۔”مجھے معلوم تھا کہ اگر وہ اچھی سروس کرے گا تو اسے توڑنا مشکل ہوگا۔ آج کا میچ آخری لمحے تک کسی کے بھی حق میں جا سکتا تھا، لیکن تیسرے سیٹ کے آخری گیم میں مجھے موقع ملا اور میں نے اسے ضائع نہیں کیا۔”









