ممبئی:05؍مارچ:بھارت نے چوتھی بار ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹیم نے جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دی۔ اس سے پہلے بھی بھارت 2007، 2014 اور 2024 میں فائنل تک پہنچ چکا ہے۔ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 246 رنز ہی بنا سکی۔جیکب بیتھل نے 48 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن وہ اپنی ٹیم کو فائنل تک نہ پہنچا سکے۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے سنجو سیمسن نے 89 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ جبکہ شیوم دوبے نے 43 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے 39، ہاردک پانڈیا نے 27 اور تلک ورما نے 21 رنز کا اضافہ کیا۔انگلینڈ کی طرف سے ول جیکس اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جوفرا آرچر کو ایک وکٹ ملی۔ دو بھارتی بلے باز رن آؤٹ ہوئے۔