کولمبو، 21 فروری (یو این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہفتہ کو کھیلا جانے والا ٹی۔20 عالمی کپ کے سپر۔8 مرحلے کا پہلا مقابلہ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
یہاں آر پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلہ بازی کا فیصلہ کیا تھا، تاہم وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث میچ کا آغاز ممکن نہ ہو سکا۔ بالآخر میچ ریفری اور امپائرز نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد مقابلہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
میچ منسوخ ہونے کے بعد سپر۔8 مرحلے میں دونوں ٹیموں کی پوزیشن مزید نازک ہو گئی ہے۔ اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے اپنے باقی تمام میچ جیتنا ہوں گے۔ کسی ایک بھی شکست کی صورت میں متعلقہ ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو جائے گی۔