بھوپال:14؍فروری:انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے افسر مسٹر منیش سنگھ نے سنیچرکو کمشنر رابطہ عامہ اور ایم ڈی مدھیہ پردیش مادھیم کے عہدہ کا چارج لے لیا ہے ۔ وہ ٹرانسپورٹ سکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
کمشنر رابطہ عامہ اورمنیجنگ ڈائریکٹر مادھیم نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات اور عوامی بہبود کی اسکیموں کے بارے میں معلومات کو عام لوگوں تک مؤثر طریقے سے پہنچانا محکمہ کی ایک اہم ذمہ داری ہے۔ اس سمت میں مربوط کوشش یقینی بنائی جائیںگی۔
کمشنررابطہ عامہ اور منیجنگ ڈائریکٹر مادھیم مسٹر سنگھ نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے محکماتی منصوبوں اور سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں کی موثر تشہیر اور بروقت نفاذ پر زور دیا۔