نئی دہلی:13؍فروری: یواے ای نےٹی 20ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں کینیڈا کو 5 وکٹ سے ہرادیا۔ ٹیم نے گروپ ڈی میں پہلی جیت حاصل کی ہے۔ اسی کے ساتھ امارات کی ٹیم تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔دہلی میں کینیڈا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ کینیڈا نے 20 اوور میں 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔ جواب میں UAE نے 151 رنز کا ہدف 19.4 اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کر لیا۔ آریانش شرما نے ناٹ آؤٹ 74 اور سہیب خان نے 51 رنز بنائے۔ سعد بن ظفر نے 3 وکٹ حاصل کیے۔ہرش ٹھاکر (50 رنز) نے ففٹی اسکور کی۔ نوَنیت دھالیوال نے 34 اور شریاس مووا نے 21 رنز کا تعاون دیا۔ کینیڈا کی جانب سے جنید صدیقی نے 5 وکٹ حاصل کیے۔ ایک وکٹ محمد جواد اللہ کو ملی۔