نئی دہلی:12؍فروری:بھارت نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی۔ ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ بھارت نے آخری 4 رنز بنانے میں 5 وکٹیں گنوا دیں۔ایشان کشن نے 61 اور ہاردک پانڈیا نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ نمیبیا کی جانب سے کپتان جیرارڈ اراسمس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری نمیبیا کی ٹیم 18.2 اوور میں 116 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ورون چکرورتی نے 3 جبکہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ نمیبیا کی طرف سے لورین اسٹین کیمپ نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے۔بھارت: سنجو سیمسن، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، سوریہ کمار یادو (کپتان)، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ۔
نمیبیا: لورین اسٹین کیمپ، جان فریلنک، جان نکول لوفٹی ایٹن، جیرارڈ اراسمس (کپتان)، جے جے اسمتھ، جان گرین (وکٹ کیپر)، روبن ٹرمپلمین، ملان کروگر، برنارڈ شولٹز، بین شیکونگو اور میکس ہنگو۔