جکارتہ، 30 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو دائی ہاٹسو انڈونیشیا ماسٹرز 2026 کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں، جہاں جمعہ کو ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ چین یو فے سے ہوگا۔چین یو فے کو ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں 7-6 کی معمولی برتری حاصل ہے، جس کے باعث یہ کوارٹر فائنل مقابلہ نہایت سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔ سندھو نے ڈنمارک کی لائن ہوجمارک کیئرزفیلٹ کو 43 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 21-19، 21-18 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔
ساتویں سیڈ لکشے سین نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے جیسن گوناون کو 43 منٹ میں 21-10، 21-11 سے ہرا دیا اور اب ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کے پانِچافون تیرارتسکُل سے ہوگا۔دوسری جانب انمول نے سابق عالمی نمبر ایک اور اولمپک کانسی تمغہ جیتنے والی نوزومی اوکوہارا کے خلاف پہلا گیم 21-16 سے جیت کر سخت مقابلہ دیا، لیکن بعد میں وہ میچ ہار گئیں۔مردوں کے سنگلز میں کدانبی سری کانت اور مردوں کے ڈبلز میں ہری ہرن امساکرونن / ایم آر ارجن ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔