نونتھابوری (تھائی لینڈ)، 23 جنوری ( یو این آئی ) ہندوستان نے سیف فٹسل چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نونتھابوری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھوٹان کو 3-11 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔
میچ میں نکھل مالی نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، جنہوں نے اپنے تینوں گول میچ کے آخری منٹ میں کیے۔ ونسنٹ لال تلوانگ جیلا اور انمول ادھیکاری نے دو، دو گول کیے۔ اس کے علاوہ جوناتھن لال راوَنگ باولا، لال سومپیا اور سین ڈی سوزا نے ایک، ایک گول اسکور کیا، جبکہ بھوٹان کے جگنم سیلتوب دورجی نے ایک خودکش گول کیا۔اس بڑی فتح کے بعد ہندوستان چار میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔









