بھوپال:05؍جنوری:وزیر مملکت مویشی پروری اور ڈیری ( آزادانہ چارج ) مسٹر لکھن پٹیل نے پیر کو بھوپال واقع رہائش گاہ دفتر میں محکمہ کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوںنے ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کامدھینو اسکیم کی پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیا۔ ساتھ ہی سوالمبی گوشالا نواس پالیسی -2025کے نفاذ کو لے کر بھی سنجیدہ بات چیت کی۔ وزیر مملکت مسٹر پٹیل نے اسکیم اور پالیسی کے موثر نفاذ ، گوشالائوں کو خودکفیل بنانے اور مویشی پروروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے سے متعلق افسران کو ضروری سمت ہدایات دیں۔ میٹنگ میں محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کے پرنسپل سکریٹری مسٹر اماکانت امرائو، ڈائریکٹرمحکمہ مویشی پروری اور ڈیری ڈاکٹر پی ایس پٹیل سمیت دیگر سینئر افسران موجود رہے۔