بھوپال، 5 جنوری : شہر کے سینئر ہاکی کھلاڑیوں نے آج مقامی ورثہ دوستوں کے ساتھ ایک غیر رسمی لنچ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب بھوپال کی شاندار ہاکی روایت کے حوالے سے منعقد ہوئی، جو ہندوستان کے ہاکی مرکز کے طور پر مشہور ہے۔
بھوپال کو ‘ہاکی کا نرسری کہا جاتا ہے، جہاں سے اولمپینز جیسے اسلم شیر خان، سمیر داد جیسے لیجنڈز ابھرے ہیں۔ عیش باغ سٹیڈیم اور عبیداللہ خان ہیرٹیج کپ شہر کی شاہی ہاکی تاریخ کو زندہ رکھتے ہیں۔ میٹنگ میں کھلاڑیوں نے اپنی یادیں شیئر کیں۔ لنچ کے دوران ہاکی لیجنڈز اور بھوپال کے عوام نے شہر کی کھیلوں کی وراثت کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں جاری صوبائی سرگرمیوں کا بھی ذکر ہوا۔ یہ تقریب نوجوان نسل کو متاثر کرنے کا ذریعہ بنی-
سینئر کھلاڑی آنے والے ویسٹ زون انٹر یونیورسٹی ٹورنامنٹ (12 جنوری سے) کے لیے پرجوش نظر آئے۔ ایسی تقریبات بھوپال کی ہاکی کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مددگار ہوں گی۔









