نیو چنڈی گڑھ، 10 دسمبر (یو این آئی) کٹک میں پہلا مقابلہ جیتنے کے بعد ہندوستان کی کرکٹ ٹیم جمعرات کے روز نیو چنڈی گڑھ میں اپنی برتری دوگنی کرنے اور جنوبی افریقہ میچ جیت کر سیریز میں برابری کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔پہلے میچ میں 101 رنز کی شاندار جیت کے پیش نظر ہندوستان کی ٹیم پلئینگ الیون میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ۔ تاہم اوپر کے بلے باز، خاص طور پر شبھمن گل اور سوریا کمار یادو، فارم حاصل کرنے کے لیے اتریں گے۔ وہیں گیندبازی میں ایک بار پھر ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ سے بہتر کارکردگی کی توقع ہوگی۔جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے پہلے ٹی۔20 بین الاقوامی میچ میں کافی مایوس کیا تھا۔ ایسے میں وہ دوسرے میچ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپسی کرنا چاہیں گے۔ اگر جنوبی افریقہ کو یہ مقابلہ جیتنا ہے تو کوئنٹن ڈی کاک اور ایڈن مارکرَم جیسے تجربہ کار بلے بازوں کو بڑا اسکور کرنا ہوگا۔
صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ہندوستان اپنی الیون میں تبدیلی کر سکتا ہے۔ اگر پچ خشک رہی تو ہندوستان ارشدیپ سنگھ کی جگہ کلدیپ یادو کو شامل کر سکتا ہے، اور اگر بلے بازی میں گہرائی بڑھانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو ہرشت رانا کو ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔نیو چنڈی گڑھ میں اوس کا اثر شاید زیادہ نہ دکھے۔ یہاں آئی پی ایل میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم نے چھ مقابلے جیتے جبکہ پانچ میں شکست ہوئی۔ اس میدان پر 200 سے زائد اسکور بھی محفوظ رکھا جا چکا ہے اور 111 رنز کے اسکور کا بھی کامیاب دفاع ہوا ہے۔ اس پچ پر تیز گیندبازوں کا غلبہ رہتا ہے۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ملان پور میں کھیلا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب نیوچنڈی گڑھ کے مہاراجہ یادوندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئی بین الاقوامی ٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔ یہاں اب تک آئی پی ایل کے 11 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں سے چھ میچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں جبکہ پانچ میں دوسرے نمبر پر بلے بازی کرنے والی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔ سات بار ٹاس جیتنے والی ٹیم نے میچ جیتا ہے جبکہ چار بار ٹاس ہارنے والی ٹیم میچ جیت چکی ہے۔
ہندوستان کی ممکنہ الیون:
ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سوریا کمار یادو (کپتان)، تلاک ورما، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، شیوم دوبے، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ۔
جنوبی افریقہ کی ممکنہ الیون:
کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ایڈن مارکرَم (کپتان)، ٹرسٹن سٹَبز، ڈیوالڈ بریوس، ڈیوڈ ملر، ڈونوون فریرا، مارکو یانسن، لوتھو سپاملا/کربن بوش/جارج لنڈے، کیشَو مہاراج، لنگی اینگیڈی اور اینرچ نورکیا۔









